ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم ،6 لوگوں کی موت

بنگلورو میں سلنڈر پھٹنے سے مکان منہدم ،6 لوگوں کی موت

Tue, 17 Oct 2017 11:20:45    S.O. News Service

بنگلورو،16اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلوروکے ایجی پورہ علاقہ میں ایک رسوئی گیس سلنڈر میں دھماکہ سے دو منزلہ مکان گر گیا جس میں 6 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔ فائر بریگیڈ کے افسران نے بتایا کہ سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے 30سالہ پرانا مکان گر گیا۔ ملبہ میں سے 6 لوگوں کی لاشوں کو نکالا گیا اور تین لوگوں کو زندہ بچالیاگیا ہے ۔ملبہ میں مزید ایک دو لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ افسران نے دو یا تین اور لوگوں کے پھنسے ہونے کے اندیشے کا اظہار کیا۔راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے کیاجارہاہے ۔حادثہ کے مقام پر قومی آفات مینجمنٹ دستہ کے 15ممبران کو بھیجا گیاہے ۔ مہلوکین میں 68 سالہ کلاوتی، رام چندرن (30)و دیگر شامل ہیں۔


Share: